شائق سیکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں داخل شاداب کو گلے لگالیا

سیکیورٹی حکام گرفتار کرنے آئے تو خوشی خوشی اپنے آپ کو ان کے حوالے کر دیا

سیکیورٹی حکام گرفتار کرنے آئے تو خوشی خوشی اپنے آپ کو ان کے حوالے کر دیا۔ فوٹو : انٹرنیٹ

KHANEWAL:
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز میں دوسرے ون ڈے کے دوران ایک شائق سیکیورٹی حصار توڑ کر میدان میں داخل ہو گیا۔


وسیم اکرم انکلوژر سے آنے والے تماشائی نے بیٹر شاداب خان کو سلیوٹ کیا، گلے لگایا اور گرائونڈ سے باہر بھاگ گیا،راستے میں اس نے خوشی سے ایک قلابازی بھی لگائی اور باؤنڈری کی جانب دوڑ لگا دی، سیکیورٹی حکام گرفتار کرنے آئے تو خوشی خوشی اپنے آپ کو ان کے حوالے کر دیا، آفیشلز اس کو گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔

یاد رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتہائی سخت سکیورٹی میں میچز کھیلے جارہے ہیں،6ہزارکے قریب اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں، کوویڈ کے دنوں میں اس واقعے نے پی سی بی اور سیکیورٹی حکام کی نیندیں اڑادی ہیں، گرفتار شائق کے آئندہ اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی بھی لگے گی۔
Load Next Story