نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع کردیا

پولیو اور یرقان (زرد بخار) کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی،طارق ملک


Staff Reporter June 11, 2022
 ایپ کے ذریعے پاکستانی شہری ویکسی نیشن پاس بھی بنا سکتے ہیں،ہر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر ایک کیو آر کوڈ نصب ہے۔

نادرا نے نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے پولیو اور زرد بخار کا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کا اجراشروع کر دیا۔

چیئرمین نادراطارق ملک چیئرمین نادراطارق ملک کے مطابق پولیو اور زرد بخار کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے لیے نادرا نے موبائل ایپ بھی تیار کر لی، پاکستانی شہری موبائل ایپ کے ذریعے پولیو اور زرد بخار کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کی تصدیق کر سکتے ہیں، ایپ کے ذریعے پاکستانی شہری ویکسی نیشن پاس بھی بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نادرا نے اپنے سسٹم کو جدید ترین خطوط پر استوارکردیا،نادرا کے سسٹم اور موبائل ایپ سے جاری ہر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پر ایک کیو آر کوڈ نصب ہے، جسے موبائل کے کیمرے سے اسکین کیا جائے تو اس پر سرٹیفکیٹ کے اصل مالک کا نام ،پاسپورٹ نمبر اور دیگر کوائف سامنے آجاتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں