قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 118ارب مختص

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ میں 5منصوبے بی او ٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز ہے

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ میں 5منصوبے بی او ٹی کی بنیاد پر کرنے کی تجویز ہے۔ فوٹو : فائل

TOKYO:
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے لیے 118ارب 58کروڑ 34لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔


دستاویز کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران بی او ٹی کی بنیاد پر پانچ منصوبے کیے جائیں گے جس میںکھاریاں راولپنڈی موٹروے کی لینڈ یوٹیلیٹیز اور اپ لفٹ کے لیے بجٹ میں 3ارب 50لاکھ ، حیدر آباد سکھر موٹروے کیلئے 4ارب ،سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کے لیے 17کروڑ اور شاہدرہ فلائی اور کے لیے 10کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں برہان حویلیاں ایکسپریس وے کے لیے 50کروڑ روپے، چترال گرم چشمہ روڈ منصوبے کیلئے 1ارب روپے ، فیصل آباد خانیوال روڈ کی تعمیر کیلئے 50کروڑ ،گلگت شندور روڈ کیلئے 1ارب 31کروڑ روپے، خوشاب آواران روڈ 3ارب روپے ،کوٹ پنڈی داس انٹرچینج کیلئے 3کروڑ ، مالاکنڈ ٹنل کیلئے 55کروڑ ، طورخم جلال آباد روڈ کی تعمیر کیلئے 1ارب،پنڈی گھیپ کوہاٹ روڈ کی ڈیولائزیشن کے لیے 1ارب 50کروڑ روپے ،حضدار کچلاک روڈ کی ڈیولائزیشن کیلئے 6ارب مختص کیے گئے ہیں۔
Load Next Story