شکار پور کی خاتون نے تحفظ کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے


ویب ڈیسک June 11, 2022
خاتون نے سندھ پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے(فائل فوٹو)

کراچی: کاروکاری کے خوف کے باعث شکارپور سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تحفظ کے لئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شکارپور سے تعلق رکھنے والی فہمیدہ نے کاروکاری کے خوف اور تحفظ کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، دائر کی گئی درخواست میں خاتون نے موقف اپنایا ہے کہ میرے شوہر سے علیحدگی ہوگئی ہے، خلع کی ڈگری بھی مل گئی ہے تاہم مجھے میرے خاندان سے خطرہ ہے۔

درخواست گزار نے خاتون نے مزید کہا کہ میں نے شیلٹر ہوم میں پناہ لی ہوئی تھی میرے بھائی اور خاندان نے دوسرے بے قصور لوگوں کو تنگ کرنا شروع کردیا ہے۔ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے۔

فہمیدہ نے میڈیا سے گفتگو میں خطرہ ظاہر کیا ہے کہ اسے کاروکاری کے الزام میں مار دیا جائے گا اس کا کہنا تھا کہ میں اپنی دوست کے ساتھ رہ رہی ہوں شلٹر ہوم میں تھی تو وہاں میرے گھر والوں نے جینا مشکل کردیا تھا۔ جب وہاں سے نکلی تو میرے بھائیوں نے حملہ کیا مجھ پر اور ابھی بھی تلاش کررہے ہیں۔

میں نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔،میں نے اپنی مرضی سے خلع لی ہے تاہم خلا کے بعد بھائی اور کزنز مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں خاتون نے سندھ پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں