پنجاب کابینہ کے نئے اراکین 13 جون سے قبل حلف اٹھائیں گے ذرائع

نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی


Staff Reporter June 11, 2022
فوٹو : فائل

پنجاب کابینہ میں توسیع کے لیے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں توسیع کیلئے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ آج یا کل حلف لیے جانے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک سیف الملوک کھوکھر، بلال یاسین، میاں مجتبی شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، ملک ندیم کامران، رانا مشہود احمد، خلیل طاہر سندھو، چودھری اقبال اور مخدوم عثمان محمود حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب ‏پیپلزپارٹی کے مزید 3 وزرا اور 2 مشیروں کی شمولیت کا امکان ہیں جن میں کرنل (ر) ایوب، یاور زمان، تنویر اسلم، بلال یاسین، ذکیہ شاہ نواز، منشااللہ بٹ اور جہانگیر خانزادہ کے نام ممکنہ وزرا میں شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب کابینہ کے دوسرے مرحلے میں 25 سے زائد وزرا حلف اٹھائیں گے جبکہ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد دونوں پارٹیوں میں وزراء اور محکموں کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی کابینہ 13جون کو پیش ہونے والے بجٹ سے قبل مکمل کرنے کا امکان ہے جبکہ نئے وزراء سے حلف گورنر پنجاب بلیغ الرحمن لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں