بجٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کیلیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 ، 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔

سابق حکومت نے اس مد میں خطیر رقوم مختص کی تھیں (فوٹو فائل)

MOSCOW:
وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضوں کے لیے فنڈز مختص نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔


بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بھی صرف 50 کروڑ اور نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال 2021-22 میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے 30 ارب روپے جبکہ نیا پاکستان مارک اپ سبسڈی کی مد میں بھی 3 ارب روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ان دونوں شعبوں کے لیے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے۔
Load Next Story