این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 41 کھرب روپے ملیں گے

پنجاب کو 20، سندھ کو 10، پختونخوا کو 6 اور بلوچستان کو 3 کھرب روپے سے زائد فراہم کیے جائیں گے۔


ویب ڈیسک June 11, 2022
بجٹ دستاویز کے مطابق 40 کھرب 99 ارب 77 کروڑ30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں (فوٹو انٹرنیٹ)

ISLAMABAD: وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو مجموعی طور پر تقریباَ 41 کھرب روپے (40 کھرب 99 ارب 77 کروڑ30 لاکھ روپے) فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے قابل تقسیم پول ٹیکسوں میں آئندہ مالی سال کے دوران پنجاب کو 20کھرب 29 ارب 32 کروڑ 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جب کہ گزشتہ برس پنجاب کو 17کھرب40 ارب72 کروڑ 30لاکھ روپے فراہم کیے گئے تھے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ کو 10کھرب 29 ارب76کروڑ 30 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جب کہ پچھلے سال سندھ کو 8 کھرب 73ارب14 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کو 6کھرب 70 ارب 45 کروڑ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے بھی ایک فیصد شامل ہے جبکہ گزشتہ سال خیبرپختونخوا کو 5 کھرب 75ارب61 کروڑ روپے فراہم کیے گئے تھے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق بلوچستان کو 3کھرب 70ارب 23 کروڑ 40 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 3 کھرب 22ارب48 کروڑ 80لاکھ روپے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں