پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کیلیے نئی ویزا پالیسی منظور

افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک June 11, 2022
افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

ISLAMABAD: پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کیلیے نئی ویزا پالیسی منظور کرلی گئی۔

افغان شہریوں کو درپیش مسائل اور غیر قانونی امیگریشن کی خامیوں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے راستے بیرون ملک جانے والے افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دی ہے۔

وزیراعظم کے اسٹریٹجک اصلاحات منصوبے کے سربراہ سلمان صوفی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے افغان شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر 30 دن کا ٹرانزٹ ویزا جاری کیا جائے گا۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ وہ ممالک جہاں افغان شہریوں کو امیگریشن مل چکی ہے وہ ان شہریوں کیلئے پاکستان کا راہداری ویزا اپلائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں