مولانا فضل الرحمٰن کی  چوہدری شجاعت سے ملاقات مل کر چلنے پر اتفاق

قومی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ دونوں رہنماؤں کا اتفاق


ویب ڈیسک June 11, 2022
ملاقات میں ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ (فوٹو فائل)

SYDNEY: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اُن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کے علاوہ نئی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2022-23 پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

مولانا فضل الرحمن اور ق لیگ کے رہنما چوہدری فضل الرحمٰن نے کہا کہ قومی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ اس سلسلے میں آئندہ بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر قوم کو معاشی بحران سے نکالنا ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جاتے جاتے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، جسے ختم کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں