برکینا فاسو میں مسلح افراد کا پولیس چیک پوسٹ حملہ 10 اہلکار ہلاک
چیک پوسٹ پر حملہ ممکنہ طور پر داعش اور القاعدہ سے منسلک مقامی گروپ نے کیا، ترجمان فوج
مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک برکینا فاسو میں ساحلی صوبے سینو میں پولیس قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ میں 10 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
برکیینا فاسو کی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے اہم سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس پر اہلکاروں نے سخت مزاحمت کی اور جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارے گئے۔ تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔
کسی گروپ نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن برکینا فاسو میں القاعدہ اور داعش سے منسلک عسکریت پسند گروپ سیکیورٹی فورسز پر حملے کرتے رہے ہیں۔