نائن زیرو سے گرفتار 4 متحدہ کارکنان قتل کے مقدمے سے بری

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ٹرانسپورٹر جمعہ خان کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا


کورٹ رپورٹر June 11, 2022
فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ٹرانسپورٹر کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار چار کارکنان کو مقدمے سے بری کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے سے بری ہونے ملزمان میں عامر عرف سرپھٹا، عارف عرف تھنڈر، عدنان گٹا اور نعیم ناگوری شامل ہے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ٹرانسپورٹر کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔

پراسیکیوشن ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان پر ایک بار پھر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔ پولیس کے مطابق 8 مئی 2012 کو ٹرانسپورٹر جمعہ خان فائرنگ سے قتل کیا گیا تھا۔ ملزمان 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں