افغانستان سے متعلق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں کیے جائیں پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کا ٹی ٹی پی اور حکومتی کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ


ویب ڈیسک June 11, 2022
—فوٹو: بلاول بھٹو زرداری ٹوئٹر اکاؤنٹ

پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنے چاہئیں اور پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے مسئلے بالخصوص ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی کے ساتھ افغانستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کی روشنی میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہائبرڈ اجلاس ہوا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے اس موقف کا اعادہ کیا گیا کہ تمام فیصلے پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے اور اس لیے پارلیمنٹ کو آن بورڈ لیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ

علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں دہشت گردی سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔



انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے اعلی سطح کے اجلاس میں بالخصوص تحریک طالبان افغانستان اور تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کے لیے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں