امریکا میں چڑیا گھر کے باہر عجیب و غریب مخلوق کی نشاندہی
چڑیا گھر کی باڑ کی دوسری جانب ایک نامعلوم مخلوق کی تصویر کھینچی گئی جو دو پیروں پر کھڑی تھی اور اس کے نوکیلے کان تھے
QUETTA:
امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شائع کی ہے جس کو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین ششد رہ گئےہیں۔
پارک کے سیکیورٹی کیمرا نے چڑیا گھر کی باڑ کی دوسری جانب ایک نامعلوم مخلوق کی تصویر کھینچی جو دو پیروں پر کھڑی تھی اور اس کے نوکیلے کان تھے۔
ٹیکساس کے شہر امرِیلو نے فیس بک پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ امرِیلو چڑیا گھر نے چڑیا گھر کے باہر تاریکی میں ایک عجیب و غریب تصویر کھینچی۔ کیا یہ کوئی شخص ہے جو ایک عجیب و غریب ٹوپی پہن کر رات میں چہل قدمی کرنا پسند کرتا ہے؟ کیا آپ کو علم ہے یہ نامعلوم شے کیا ہے؟
پارک کے ڈٓائریکٹر کا کہنا ہے کہ کسی جانور یا فرد کو کوئی نقصان نہیں پینچا اور زبردستی داخلے یا کسی مجرمانہ سرگرمی کی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
سیکیورٹی کیمرا فوٹیج کے مطابق یہ تصویر 21 مئی کو رات کے ڈیڑھ بجے لی گئی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے مقامیوں سے اس مخلوق کے متعلق اپنے خیالات کو ای میل کرنے کی درخواست کی ہے۔