اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دے دیا
فنکاروں کی انشورنس اور ٹیکس سے چھوٹ سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی، اداکارہ
معروف اداکارہ ریشم نے وفاقی بجٹ کو عوام اور فنکار دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ریشم نے وفاقی بجٹ کو سنہرے الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان فلم کو انڈسٹری کا درجہ دے کر بدحال انڈسٹری میں تازہ روح پھونک دی ہے۔
ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کا فلم انڈسٹری سے رویہ دوستانہ اور بجٹ شاندار ہے، فنکاروں کی انشورنش بہت اچھا قدم ہے، فنکاروں کی انشورنس اور ٹیکس سے چھوٹ سے فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔
اداکارہ نے عوام اور فنکار دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔