7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
ملزم کیخلاف مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا
LOS ANGELES:
پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس نے 7 سال بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکپتن تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کیا جبکہ ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔
تھانہ ڈلوریام کے علاقہ 83 ڈی میں درندہ صفت ملزم نے 7 سالہ بچی جو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔