بلاول بھٹو زرداری کی شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے اقدامات کی ہدایت

شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک June 11, 2022
—فائل فوٹو

ISLAMABAD: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں فلائٹ آپریشن کی معطلی کے سبب پھنسے پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کی ہدایت کی ہے.

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دمشق ائیر پورٹ کو شدید نقصان کے سبب فلائٹس آپریشن معطل ہوگیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن کے سبب زیارتوں پر گئے 160 پاکستانی شام میں محصور ہوگیے۔

اس حوالے سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شام میں موجود پاکستانی سفارت خانہ کو پاکستانیوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں پھنسے تمام پاکستانیوں سے سفارت خانہ کا رابطہ قائم ہے تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی کے جلد انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں