ایپل کی بڑے سائز کے آئی پیڈز بنانے کی منصوبہ بندی

ایپل کے موجودہ آئی پیڈ کے ماڈل 11 انچ اور 12.9 انچ ورژن کے ساتھ آتے ہیں

ایپل آئی پیڈ میں موجود اضافی جگہ کو بہتر استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے

نئی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹیک کمپنی ایپل بڑے سائز کے آئی پیڈ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

تجزیہ کار روس ینگ، جو ماضی میں بھی ایپل کے حوالے سے لیکس کرچکے ہیں، کے مطابق کمپنی 14.1 انچ اسکرین کے ساتھ آئی پیڈ پرو بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس میں وہی مِنی ایل ای ڈی اور پرو موشن شامل ہوں گی جو موجودہ ماڈل میں شامل ہیں۔


ایپل کے موجودہ آئی پیڈ کے ماڈل 11 انچ اور 12.9 انچ ورژن کے ساتھ آتے ہیں۔ آخر الذکر ورژن اب تک کا سب سے بڑا ٹیبلیٹ ہے۔ نیا ماڈل اتنا بڑا ہوگا کہ یہ سائز کے اعتبار سے ایپل کے سب سے مشہور میک بُک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

تاہم، ایپل آئی پیڈ میں موجود اضافی جگہ کو بہتر استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے، جس میں نئے اعلان کیے گئے فیچروں کو شامل کیا جائے گا، جیسے کہ اسٹیج مینیجر جو ایک وقت میں ڈسپلے کی زیادہ جگہ کا استعمال کرنے میں آسانی پیدا کرے گا۔

نئے بڑے آئی پیڈز کے متعلق افواہیں کچھ عرصے سے گرم تھیں۔ مارک گُرمین، جو ماضی میں تواتر کے ساتھ ایپل کی منصوبہ بندی کو لیک کر چکے ہیں، کا کہنا تھا کہ ایپل نئے ماڈلز پر کام کر رہا ہے جنہیں آنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
Load Next Story