سی پیک اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور کیلیے 118 ارب روپے مختص

ڈی آئی خان،خضدار قومی شاہراہ کو ایم 14 اور ایم 8 سے ملانے کیلیے 16ارب رکھے ہیں


Numainda Express June 12, 2022
ڈی آئی خان،خضدار قومی شاہراہ کو ایم 14 اور ایم 8 سے ملانے کیلیے 16ارب رکھے ہیں ۔ (فوٹو: فائل)

حکومت کی جانب سے 727 وفاقی بجٹ کے ترقیاتی پروگرام میں سی پیک، سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن (سی اے آر ای سی) پروگرام اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور (کے پی ای سی) کے تحت شاہراہوں کے نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 118 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ملک کے شمالی اور مشرقی حصوں کو گوادر بندرگاہ سے ملانے کے لیے ان میں سے زیادہ تر منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں۔ حکومت نے کے پی میں غلام خان پاک افغان سرحدی پوائنٹ کو سی پیک کی ایم 14 موٹروے سے جوڑنے کے لیے ایکسپریس وے منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کے لیے بھی فنڈز رکھے ہیں جو کابل کے لیے گوادر بندرگاہ کے ساتھ مختصر ترین لنک ہے۔

سی پیک کے نمایاں منصوبوں میں کے پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے ضلع خضدار کے درمیان موجودہ قومی شاہراہ کو سی پیک کے ایم 14 اور ایم 8موٹر ویز سے منسلک کرنے کے لیے دو رویہ کیریج وے اپ گریڈ کرنے کے لیے 16 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بلوچستان میں نوکنڈی ماش خیل روڈ کے لیے مزید 2 ارب روپے مختص کیے۔ اسی طرح بلوچستان کے مکران اور قلات ڈویژن میں ایم 8 موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے 7.8 ارب روپے رکھے ہیں۔

گلگت کو چترال سے ملانے کے لیے مختلف منصوبوں کے لیے 6 ارب روپے،ہزارہ موٹروے کی توسیع قراقرم ہائی وے کے حویلیاں، تھاکوٹ سیکشن کے لیے 1.4 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں