قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سوئپ کی خواہاں
کئی کھلاڑیوں کو بھی موقع ملنے کا امکان
پاکستان کمزور کیریبیئنز کی محرومیوں کا سفر طویل کرنے کیلیے تیار ہے جب کہ ٹیم آج ملتان میں کلین سویپ کا خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اترے گی۔
پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے دونوں ون ڈے میچز جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے،پہلے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے میں بولنگ تو بہتر کی مگر بیٹرز نے آسانی سے ہتھیار ڈال دیے،گرین شرٹس کی نگاہیں اتوار کو کلین سویپ پر مرکوز ہوں گی، میزبان کو فخرزمان اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں،زیادہ پریشانی اس لیے نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اور امام الحق زبردست فارم میں ہیں۔
گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان کو مڈل آرڈر میں مسائل کا سامنا رہا،محمد رضوان پہلے میچ میں ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے، دوسرے میں زیادہ مزاحمت نہیں کرپائے، ناتجربہ کار محمد حارث متاثر کن کھیل پیش نہیں کرسکے، محمد نواز اور شاداب خان کی اننگز بھی مختصر رہیں،خوشدل شاہ نے پہلے میچ میں تو فتح کا مشن مکمل کیا۔
دوسرے میں پاور ہٹر کا کردار ادا نہیں کرپائے، آخر میں وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کرتے تو گرین شرٹس معقول ہدف دینے میں ناکام رہتے،بولرز نے نپی تلی بولنگ سے فتح کا مشن آسان کردیا، ویسٹ انڈیز نے اچھا آغاز کیا مگر محمد نواز کی گھومتی گیندیں سمجھ سے باہر ہوتی گئیں، حسن علی کی جگہ کھیلنے والے وسیم جونیئر کو آزمانے کا فیصلہ بھی درست ثابت ہوا،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی اچھی بولنگ کی۔
تیسرے میچ میں کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اسپنرز ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتے ہیں، پاکستانی مڈل آرڈر کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
دوسرے ون ڈے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ پچ میں ڈبل پیس اور گیند اسپن بھی ہورہی تھی،مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹوٹل 10،15رنز کم رہا، خوشدل شاہ کو ہٹنگ کا موقع دینے کیلیے آخر میں بھیجنے کا فیصلہ کیا،تیسرے میچ میں بیٹنگ میں مزید بہتری لانے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز نے اچھے آغاز سے ہمیں دبائو کا شکار کیا مگر بولرز نے زبردست کم بیک کیا، محمد نواز نے اننگز کے اہم لمحات میں وکٹیں حاصل کیں،ہم کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کیلیے پْرامید ہیں۔
دوسری جانب کیریبیئن بیٹنگ کا انحصار ٹاپ 3شائی ہوپ، کائل میئرز اور شمارا بروکس پر ہوگا،ان میں سے کسی ایک کی بڑی اننگز مہمان ٹیم کو اچھی بنیاد فراہم کرسکتی ہے،بعد ازاں نکولس پوران اور برینڈن کنگ بھی جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں،سلو بولر عقیل حسین نے ملتان کی کنڈیشنز میں افادیت ثابت کردی،ساتھی اسپنر ہیڈن واش مہنگے ثابت ہوئے، پیسرز اینڈرسن فلپ اور الزاری جوزف بھی برق رفتاری اور لائن و لینتھ سے پاکستانی بیٹنگ کیلیے مسائل پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان نکولس پوران نے کہا کہ دوسرے ون ڈے کی پچ مشکل تھی،ہم نے 45اوورز تک اچھی بولنگ کی مگر آخر میں رنز نہ روک پائے،اختتامی اوورز میں بولرز کی کارکردگی پر تشویش ہے،انھوں نے کہا کہ محمد نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا مگر بیٹرز نے بھی آسانی سے وکٹیں گنوا دیں، یہ ہمارے لیے ایک مشکل دن تھا، امید ہے کہ کم تجربہ رکھنے والے نوجوان کرکٹرز غطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آخری میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
تیسرا ون ڈے:پاکستان ٹیم میں دھانی اور زاہد کی شمولیت متوقع
ویسٹ انڈیز سے اتوار کو ملتان میں شیڈول تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کیلیے پاکستانی پلیئنگ الیون میں 1سے2 تبدیلیوں کا امکان ہے، ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل سیریز میں گرین شرٹس نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے،اب شاہنواز دھانی اور زاہد محمود کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں آخری میچ کیلیے شائقین کا جوش و خروش عروج پر پہنچ، گذشتہ روز بھی ٹکٹوں کی تلاش کا سلسلہ جاری رہا،دوسرے مقابلے کے دوران رش زیادہ ہونے پر اسٹیڈیم کے دروازے بند کردیے گئے تھے، شائقین تیسرے میچ کیلیے بروقت پہنچنے کی تیاری کررہے ہیں، اتوار کو چھٹی کی وجہ سے بھی ابتدائی دونوں مقابلوں سے زیادہ کرائوڈ میدان کے اندر اور باہر ہونے کی توقع ہے۔