کیا حارث کی شمولیت کے بعد سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر ختم ہوگیا
چیئرمین پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
کراچی:
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کیرئیر تقریبا ختم ہوگیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم میں محمد رضوان کی شاندار فارم اور نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی شمولیت کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد کا بین الاقوامی کریئر تقریباً ختم ہوگیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے یہ بات چیف سلیکٹر محمد وسیم سے ملاقات کے دوران کہی، پاکستان کو 2017 میں چیمپئیز ٹرافی جتوانے والے کپتان سرفراز احمد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بھی موقع نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز جیت لی
دوسری جانب نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔