کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

مون سون بارش کا پہلا اسپیل رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع


ویب ڈیسک June 12, 2022
آج کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

کراچی میں رات گئے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوا ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، شہر میں مون سون بارش کا پہلا اسپیل رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ دن بھر 10 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

آج کم سے کم درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں