افغانستان میں مسافر بس اور طالبان کی گاڑیوں پر بم حملے

بم حملے کابل، قندوز، ندخشاں اور کنڑ میں ہوئے

کابل میں منی بس پر بم دھماکے میں 4ن افراد ہلاک ہوگئے، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
افغاانستان کے دارالحکومت کابل اور 3 صوبوں میں 4 بم دھماکے ہوئے جن میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منی بس کو بم دھماکے سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اسی طرح افغانستان کے صوبے بدخشاں میں بھی ایک بم دھماکا ہوا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکا پھلوں کی ریڑھی میں ہوا جس میں بارودی مواد چھپایا گیا تھا۔


صوبے قندوز میں بھی ایک بم دھماکے کی اطلاع ہے جس میں ایک بچہ زخمی ہوا۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا جب طالبان کی گاڑی جائے وقوعہ سے گزر رہی تھی۔ بم دھماکے میں طالبان کے اہلکار محفوظ رہے۔

افغانستان کے صوبے کنڑ میں بھی بم دھماکا ہوا ہے۔ بم دھماکے میں طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ طالبان کے مطابق کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ان حملوں کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش کے جنگجو ملوث رہے ہیں۔

 
Load Next Story