اٹلی میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا 7 لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والوں میں 4 ترکی اور 2 لبنانی شہری شامل تھے


ویب ڈیسک June 12, 2022
ہیلی کاپٹر دو روز قبل اٹلی کے پہاڑی علاقے میں لاپتہ ہوگیا تھا، فوٹو: فائل

اٹلی میں لاپتہ ہونے والے مسافر بردار ہیلی کاپٹر کا ملبہ دو دن بعد پہاڑی علاقے سے مل گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں دو روز قبل 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا تھا جس کا ملبہ پہاڑی علاقے سے مل گیا۔ ملبے سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 2 لاشیں قریبی علاقے سے مل گئیں۔

ہیلی کاپٹر میں زمین پر گرنے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ لاشیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔ ہیلی کاپٹر میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے 4 ترکی شہری اور دو لبنانی ہیں جب کہ پائلٹ مقامی شخص تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ حکومت کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ ہلاک ہونے والے ترک شہری اٹلی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتے تھے۔

تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر کیڑے مار دوائیں اور کیمیکل بنانے والی ایک کمپنی کی ملکیت ہے جو اپنے صارفین کو فیکٹری کا دورہ کرانے یا پروڈکٹس کی پروموشن کے لیے ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں