بلدیاتی انتخابات میں اگر میری جماعت ہار گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا ترک وزیر اعظم

وزیر اعظم کی جماعت عدل اور ترقی پارٹی کی مقبولیت میں 2011 کے انتخابات کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے، مقامی سروے


ویب ڈیسک March 06, 2014
ترک وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے وزرا کے کرپشن اسکینڈل اور رجب طیب اردوان کی ایک آڈیو ٹیپ کے منظرعام کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے . فوٹو: فائل

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی میں رواں ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں اگر ان کی جماعت ہار گئی تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔


مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رجب طیب اردوان کی جماعت کی مقبولیت کا اندازہ آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے چل جائے گا کیوں کہ مقامی سروے کے مطابق وزیر اعظم کی جماعت عدل اور ترقی پارٹی کی مقبولیت میں 2011 کے انتخابات کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی ہے، سروے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جماعت کو اس وقت 36 فیصد کے قریب رائے دہندگان کی حمایت حاصل ہے جب کہ عام انتخابات میں ان کی جماعت نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے۔

ترک وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے وزرا کے کرپشن اسکینڈل اور رجب طیب اردوان کی ایک آڈیو ٹیپ کے منظرعام کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے جس میں وہ مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو رقم ٹھکانے لگانے کا کہہ رہے تھے تاہم ترک وزیر اعظم نے اسے اپوزیشن کی ایک سازش قرار دیا جب کہ اس ٹیپ کے منظر عام پر آنے کے بعد حزب اختلاف کی جانب سے ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |