آبدوز سے پرواز کرنے والا دنیا کا پہلا کواڈ کاپٹر ڈرون تیار

ہوا بند کیپسول سے اڑنے والا خودکار ڈرون پانی کی سطح کے اوپر کی صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے


ویب ڈیسک June 13, 2022
امریکی کمپنی نے آبدوز سے لانچ ہونے والا جدید ترین نگراں ڈرون تیار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسپیئر یو اے وی نامی کمپنی نے ایک انوکھا ڈرون بنایا ہے جو سمندر کی گہرائی میں موجود آبدوز سے لانچ ہوتا ہے اور پہلے ہوا بند کیپسول میں سطح تک پہنچتا ہے اور وہاں سے پرواز کرکے آبدوز کے عملے کو فضا کی صورتحال سے آگاہ کرسکتا ہے۔

تمام تر خوبیوں کے باوجود آبدوز سمندر کے اوپر کی صورتحال جاننے سے قاصر رہتی ہیں جو کئی مرتبہ بہت خطرناک بھی ہوسکتی ہے۔ اب اسپیئر یو اے وی کمپنی نے کئی ڈرون بنائے ہیں جن میں نائنوکس 103 سب سے جدید ایجاد ہے۔ یہ آبدوز سے لانچ ہونے کے بعد 45 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور 10 کلومیٹر علاقے کی جاسوسی کرسکتا ہے۔

نائنوکس 103 کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ خاموش ڈرون ہے جس کے تھرمل اور بصری اشارے بھی زیادہ واضح نہیں ہوتے۔ اس میں بصری انفراریڈ سینسر کے علاوہ ہدف کی نشاندہی کرنے والا خودکار نظام بھی موجود ہے جس میں مصنوعی ذہانت اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس کا مواصلاتی نظام بھی مکمل طور پر خفیہ بنایا گیا ہے۔

اسی کمپنی نے توپ کی نال سے فائر ہونے والے ڈرون بھی بنائے ہیں جو تیزی سے باہر نکل کر کھل جاتے ہیں اور اسی دوران پرواز کرنا شروع کردیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں