ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے نیچے آگیا

مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے


ویب ڈیسک June 12, 2022
اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہے۔(فوٹو فائل)

DUBAI: ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے کم ہوکر 4 ہزار 662 میگاواٹ ہوگیا جس کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 838 میگاواٹ جبکہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ ہے۔

پانی سے 4 ہزار 930 میگاواٹ اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 595 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 307 میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 606 میگاواٹ اور سولر پلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ اور جوہری ایندھن 1ہزار 231 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے، اسلام آباد ریجن میں بھی 4 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |