عائشہ کھنہ کی پہلی فلم ’’ڈشکیوں‘‘ کا گانا’’تو ہی ہے عاشقی‘‘ جاری کر دیا گیا

ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیے جانے والے گانے کو فلم کی ہیروئن اور ہیرو ہرمن باویجہ پر عکس بندکیا گیاہے


Showbiz Desk March 07, 2014
بطوراداکارہ بالی ووڈ میں کام کرنیکاکوئی ارادہ نہیں تھا،پہلی مرتبہ کیمرے کاسامناکرتے ہوئے جھجک محسوس ہوئی پھر سب ٹھیک ہوگیا، عائشہ کھنہ ۔/فوٹو:فائل

بھارتی ڈریس ڈیزائنر آئشہ کھنہ(Ayesha Khanna) کی پہلی فلم ''ڈشکیوں'' کے آئٹم سانگ کے بعد نیا گانا ''تو ہی ہے عاشقی'' بھی جاری کر دیا گیا۔

چند روز قبل جاری کیے جانے والے آئٹم سانگ ''تومیرے ٹائپ کا نہیں'' پر اداکارہ و فلم کی پروڈیوسر شلپا سیٹھی نے اپنی پرفارمنس دکھائی تھی جسے انٹر نیٹ پر بہت پسند کیا گیا۔ ''توہی ہے عاشقی'' کے بولوں پر مبنی گانے کو فلم ''عاشقی'' کے گلوکار ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا جب کہ اسے فلم کی ہیروئین آئشہ کھنہ اور ہیرو ہرمن باویجہ پر عکسبند کیا گیاہے۔ ممبئی کی انڈرورلڈ کے متعلق بنائی جانے والی فلم میں آئشہ کھنہ، ہرمن باویجہ اور سنی دیول مرکزی جب کہ پرشانت نارائن، ادیتہ پنچولی اور راجیت کاپر اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ اداکارہ شلپاشیٹی، ان کے شوہر راج کندرا اور ایروز انٹرنیشنل کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ''ڈشکیوں'' کی ہدایات صنم جیت سنگھ تلواردے رہے ہیں جب کہ اس کا میوزک بالی ووڈ کے نوجوان موسیقار پالاش مچھل اور سنیہا خانوالکرنے ترتیب دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس فلم کو 28مارچ کو سینماگھروں کی زینت بنایا جائے گا۔ آئشہ کھنہ جو ماضی میں ادیتہ چوپڑا کے پروڈکشن ہاؤس یشراج فلمز کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ان کی دو فلموں ''بینڈباجا بارات'' اور ''لیڈیز ورسز رکی بھل'' کے لیے ڈریس ڈئیزائنگ کر چکی ہیں۔ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے سلسلہ میں آئشہ کھنہ کا کہنا ہے کہ میرا بالی ووڈ میں ایک اداکارہ کی حیثیت سے آنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ شلپاشیٹی سے ان کی فلم کے لیے ملبوسات کی ڈیزائنگ کے متعلق گفتگو کرنے کے لیے گئی جہاں انھوں نے مجھے ''ڈشکیوں'' میں کام کرنے کی پیشکش کر دی جس پر فوری طور پر تو کوئی جواب نہ دے سکی مگر بعد میں شلپاشیٹی کے اصرار پر رضامندی کا اظہار کر دیا اور آڈیشن میں حصہ لیا اور اس موقع پر ہدایتکار صنم جیت سنگھ تلوار نے میری پرفارمنس کو سراہا اور مجھے فلم ''ڈشکیوں'' میں مرکزی کردار کے لیے سائن کر لیا گیا۔ ایک انٹر ویو کے دوران آئشہ کھنہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی فلم میں کام کرنے کے متعلق سوچا بھی نہیں تھا مگر اس کا یہ مطلب کہ میرا شوبز سے کوئی تعلق نہیں ہے، غلط ہوگا کیونکہ اس سے قبل میں یشراج فلمز کے تحت بنائی جانے والی فلموں کے لیے ڈریس ڈیزائننگ کرتی رہی ہوں۔

تاہم بطور اداکارہ ضرور نئی ہوں اور اسی لیے میں انڈسٹری کی اونچ نیچ کو زیادہ نہیں سمجھتی۔ شلپاشیٹی کی شکرگزار ہوں کہ انھوں نے میری ہمت بڑھائی اور اسی کے باعث میں اس راستے پر چل نکلی ہوں۔ شلپا شوٹنگ کے دوران میری مکمل طور پر رہنمائی کرتی اور میرا ہر طرح سے خیال رکھتی اور ہمت بڑھاتی رہتی ہیں۔ رقص سے آگاہی کے متعلق سوال پر بالی ووڈ کی نئی اداکارہ نے کہا کہ فلموں میں رقص بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہر اداکارہ کو اس پر عبور حاسل کرنا ضروری ہوتا۔ اسی بات کومدنظر رکھتے ہوئے شلپاشیٹی اور فلم ''ڈشکیوں'' کے ہدایتکار صنم جیت تلوار جی کی ہدایت پر ماہر کوریو گرافر سے تربیت حاصل کر رہی ہوں اور رقص کو کافی حد تک سیکھ بھی چکی ہوں اور مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کی دوسری اداکاراؤں کی طرح جلد ہی اس شعبے میں مہارت حاصل کر لوں گی۔ ایک اور سوال پر آئشہ کھنہ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں بہت ساری سینئر اداکارائیں موجود ہیں۔

میرا نہیں خیال کہ میں ان کے ساتھ کسی مقابلے بازی میں پڑوں گی کیونکہ میں بالی ووڈ میں بالکل نہیں اور فلمی دنیا کی اونچ نیچ کو اچھی طرح سمجھنا چاہتی ہوں اور اس سلسلہ میں میری خواہش ہے کہ وہ میری ہر طرح سے رہنمائی کریں اور مجھے ایک بہترین اداکارہ کے طور پر سامنے آنے میں مدد کریں۔ فلم کی شوٹنگز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ''ڈشکیوں'' کی عکسبندی بہت تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ اپنے سین عکسبند کروانے کے لیے جب پہلی مرتبہ کیمرے کے سامنے آئے تو کچھ جھجھک سی محسوس ہوئی مگر ہدایتکار صنم جیت سنگھ تلوار، شلپاشیٹی ہرمن باویجہ نے میری ہمت بندھائی اور بہت ہی کم وقت میں میں نے اپنا پہلا سین اوکے کروا دیا۔ اس موقع میں اتنی خوش ہوئی کہ اسے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں ایک بچے کی طرح محسوس کر رہی تھی جس پر شلپا سے تھوڑی ڈانٹ بھی پڑی مگر اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے میری تعریف بھی کی۔ آئشہ کھنہ کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے طور پر فلم میں بہت بہتر پرفارمنس دکھانے کی کوشش کر رہی ہوں جس کی ہدایتکار اور فلمساز سمیت سیٹ پر موجود دیگر لوگ بھی کر رہے ہیں مگر اصل فیصلہ تو فلم دیکھنے کے لیے آنے والوں نے کرنا ہے کہ میں کس حد تک اپنا رول کامیابی سے ادا کر پائی ہوں۔ امید ہے شائقین کو پہلی ہی فلم میں میری پرفارمنس پسند آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |