کھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کارروائی میں کھاد کی 140 اور چینی کی 120 بوریاں افغانستان اسمگل کی جارہی تھیں، ڈرائیور گرفتار
ISTANBUL:
کسٹم نے طور خم سرحد کے ذریعے کھاد اور چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کسٹمز نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے کھاد اور چینی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ اس کارروائی میں کھاد کی 140 اور چینی کی 120 بوریاں افغانستان اسمگل کی جارہی تھیں۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ڈرائیور کو گرفتار کرکے چینی اور کھاد کی بوریوں سمیت گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔