جنسی ہراساں کےخلاف مزاحمت ملزمان کے حملے میں خاتون کے چہرے پر 118 ٹانکے

خاتون نے ملزم کا ڈٹ کر سامنا اور تین میں سے ایک کو تھپڑ بھی مارا تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 12, 2022
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں جنسی ہراساں کے خلاف مزاحمت پر ملزمان نے خاتون پر پیپر کٹر سے حملہ کردیا جس سے متاثرہ خاتون کے چہرے پر 118 ٹانکے آئے ہیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں ایک خاتون کی سرجری ہوئی اور اس کے چہرے پر 118 ٹانکے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ بھوپال کے ٹی ٹی نگر علاقے میں پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ ٹی ٹی نگر کے روشن پورہ میں سری پیلس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ جب موٹر سائیکل پارکنگ کو لے کر خاتون اور ملزمان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خاتون پر فحش تبصرے کیے اور سیٹیاں بھی بجائیں جبکہ خاتون کا شوہر ہوٹل میں تھا۔ حکام نے بتایا کہ خاتون نے ملزم کا ڈٹ کر سامنا اور تین میں سے ایک کو تھپڑ بھی مارا۔

حکام نے بتایا کہ بعدازاں جب یہ جوڑا ہوٹل سے باہر آیا تو ملزمان نے پیپر کٹر سے خاتون پر حملہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق تین سے دو ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

علاوہ ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے متاثرہ خاتون کی عیادت کی اور ان کے علاج کے لیے مکمل مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے خاتون کی ہمت کی تعریف کی اور انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 'خاتون نے دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں