عامر لیاقت کے جنازے میں نہ آنیوالوں پر افسوس ہے یہ دنیا بس مطلبی ہے فیصل قریشی

افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا وہ جنازے میں نہیں آئے، کراچی میں ہوتے ہوئے بھی شریک نہ ہوئے، اداکار


ویب ڈیسک June 12, 2022
فوٹو: فائل

معروف اداکار و ٹی وی میزبان فیصل قریشی نے عامر لیاقت کے جنازے میں ساتھی فنکاروں اور دیگر قریبی شخصیات کی شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

فیصل قریشی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ''یہ دنیا صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے، کوئی جیے مرے بس اسٹیٹس لگا دو، شرکت نہ بھی ہو بس کچھ لکھ دو تاکہ ہر جگہ چھپ جائے۔''

اداکار نے کہا کہ ''افسوس ہوا جن کے لیے عامر لیاقت نے بہت کچھ کیا وہ جنازے میں نہیں آئے، خیر جو شہر میں نہیں تھے ان کا سمجھ آتا ہے لیکن یہاں ہوتے ہوئے بھی نہ آنا۔۔۔۔۔۔۔ مطلبی دنیا ہے بس مطلبی''۔

خیال رہے کہ دو روز قبل عامر لیاقت حسین کراچی میں اچانک انتقال کرگئے تھے اور ہفتے کو اُن کی تدفین ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں