اصل ہیرے جڑا مہنگا ترین تصویری میورل قیمت دس لاکھ ڈالر
اسپین میں نصب میورل میں جوتوں سے لے کر قیمتی کار بنائی گئی ہے اور اس کی قیمت دس لاکھ ڈالر سے زائد ہے
جدید دنیا کو ظاہر کرنے والا مشہور تصویری مجموعہ (میورل) اس وقت اسپین میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس میں اصلی ہیرے جڑے ہیں اور قیمت ایک ملین ڈالر سے بھی زائد رکھی گئی ہے جو20 کروڑ روپے کے برابر ہے۔
اس شاہکار کو ڈیبی وینگم نے بنایا ہے جس میں جوتے سے لے کر کیک تک اور پرتعیش کار سے لے کر قیمتی کتوں تک کی تصاویر شامل کی گئی ہیں۔ یوں ہرعمر کے افراد کے لئے اس میں دلچسپی کا سامان رکھا گیا ہے۔ تاہم ماہرین نے اسے جدید دنیا کا سب سے مہنگا میورل قرار دیا ہے۔
اسے تیارکرنے والی ڈیبی ونگم ایک سال قبل ایسا ہی میورل 8 لاکھ ڈالر میں فروخت کرچکی ہے جسے ایڈونٹ کیلنڈر کا نام دیا گیا تھا۔ اب ان کا میورل اسپین کے پرتعیش ساحلی علاقے پر نصب کیا گیا ہے جہاں امیرافراد اپنی قیمتی کشتیاں پارک کرتے ہیں۔
تصویری میورل میں بیٹلز گلوکاروں، پرفیوم، مہنگے زیورات، رولیکس گھڑیوں اور سپرکار کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پوری تصویر آئل سے بنائی گئی ہے لیکن اس میں ہیرے بھی لگائے گئے ہیں۔ یہ میورل اگست کے وسط تک وہاں موجود رہےگا۔
40 فٹ طویل اور 7 فٹ بلند میورل اس وقت کسی ٹکٹ کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے اور شائقین سے اس کی تصاویر اور معلومات پوسٹ کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔ تاہم اس پر لگے اصل ہیرے اس وقت دوسری جگہ موجود ہیں جنہیں نیلامی کے بعد آخر میں پینٹنگ پر چپکایا جائے گا۔
اس سے حاصل ہونے والی رقم یوکرین بحران، غذائی قلت کے شکار خاندانوں اور انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ لوگوں کی فلاح پر خرچ کی جائے گی۔