بھارت کورونا وائرس میں مبتلا سونیا گاندھی اسپتال منتقل

کانگریس پارٹی نے ان کے اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا


ویب ڈیسک June 12, 2022
—فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت میں کانگریس پارٹی کی رہنما سونیا گاندھی کو کوویڈ 19 سے متعلق صحت کے مسائل کے بعد نئی دہلی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے کانگریس پارٹی نے ان کے اسپتال منتقل کیے جانے کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



اطالوی نژاد سونیا گاندھی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بیوہ اور ، کانگریس پارٹی کی سب سے طویل مدت تک رہنے والی صدر ہیں، جس نے بھارت پر کئی دہائیوں تک حکومت کی۔ 76 سالہ سونیا گاندھی کو کانگریس کو دوبارہ زندہ کرنے کا سہرا جاتا ہے جب انہوں نے 2004 میں قانون ساز انتخابات میں حیرت انگیز کامیابی حاصل کی تھی۔

اس انتخابی کامیابی کے بعد وہ بھارت کی پہلی غیر ملکی نژاد اور پہلی رومن کیتھولک وزیر اعظم بن گئی تھیں لیکن انھوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے ماہر اقتصادیات منموہن سنگھ کو نامزد کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں