معمر پاکستانی شہری کی مقتول بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے والد سے ملاقات

پاکستان میں سدھو موسے والا کے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، معمر پاکستانی شہری


آصف محمود June 12, 2022
پاکستانی شہری کی سدھو موسے والا کے والد سے ملاقات

بھارت میں مقیم پاکستانی بزرگ شہری اپنے بھائی کے ہمراہ مقتول بھارتی اداکار سدھو موسے والا کے والد سے ملاقات کی اور قتل پر اظہار افسوس کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چھوٹے بھائی سکا خان کے ہمراہ بطور مہمان بھارت میں مقیم پاکستانی شہری محمد صدیق نے ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے گلوکار سدھو موسے والا کے گاؤں میں ان کے والد سے کی ہے۔

دونوں بھائیوں (پاکستانی شہری محمد صدیق اور ان کے چھوٹے بھائی سکا خان بھارتی شہری) نے گزشتہ روز سدھوموسے والا کے گھر میں ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔

محمد صدیق نے سدھوموسے والا کے والد کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو چاہنے والوں کی پاکستان میں بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے گانے پسند کرتی تھیں۔ سدھوموسے والاکے اچانک قتل نے ان کے چاہنے والوں کو دکھی کیا ہے۔

واضع رہے کہ پاکستانی بزرگ محمد صدیق کی چند ماہ پہلے کرتارپور صاحب میں 75 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی سکاخان سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس کے سکاخان پاکستان آئے اور کئی ہفتے اپنے بڑے بھائی اور خاندان کے ساتھ گزارنے کے بعد واپس انڈیا گئے تھے۔

سکاخان کی بھارت واپسی پر ان کے بھائی محمد صدیق بھی ان کے ساتھ گئے تھے جو ابھی تک اپنے چھوٹے بھائی کے مہمان بن کر بھارت میں ہی موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں