امریکا میں اسلحہ کے خلاف قانون سازی کیلیے ہزاروں شہریوں کا مظاہرہ

مظاہرین نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلحہ سے متعلق قوانین پر نظرثانی کریں، مظاہرین

—فوٹو: رائٹرز

گزشتہ ماہ ٹیکساس میں ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ میں ہلاکتوں کے بعد واشنگٹن سمیت امریکا کے مختلف شہروں میں اسلحہ کے خلاف قانون سازی کے لیے ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق مظاہرین نے قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلحہ سے متعلق قوانین پر نظرثانی کریں۔



واشنگٹن میں مارچ فار اوور لائفز (ایم ایف او ایل) کے منتظمین کے مطابق نیشنل مال میں تقریباً 40 ہزار مظاہرین جمع ہوئے۔ واضح رہے کہ گن سیفٹی گروپ اس تنظیم کی بنیاد فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں 2018 کے قتل عام سے بچ جانے والے طلبہ نے رکھی تھی۔




 

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ ریسرچ لائبریرین کورٹنی ہیگرٹی نے اپنی 10 سالہ بیٹی کیٹ اور 7 سالہ بیٹے گریم کے ساتھ واشنگٹن کے مظاہرے میں شرکت کی۔

Load Next Story