انڈسٹری میں بھر پور وقت گزارا گلوکارہ بلقیس خانم

عوام نے بہت عزت اور محبت دی مگر ثقافتی اداروں نے مجھے بھلا دیا ہے


Showbiz Reporter March 07, 2014
عوام نے بہت عزت اور محبت دی مگر ثقافتی اداروں نے مجھے بھلا دیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممتازلیجنڈگلوکارہ بلقیس خانم نے کہاہے کہ پاکستان سے مجھے کوئی شکایت نہیں ہے۔

یہاں مجھے عوام نے بے پناہ عزت اورمحبت سے نوازاہے مگرافسوس ثقافتی ادروں نے مجھے بھلادیاان خیالات کااظہارانھوں نے اپنی رہائش گاہ پرنمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاانکاکہناتھاکہ میں نے انڈسٹری میں بھرپوروقت گزاراآج بھی وہ وقت یادکرتی ہوں تومجھے توانائی ملتی ہے انھوں نے مزیدکہاہے کہ ہمارے دورمیں میڈم نورجہاں ،ناہیداختر،مہنازاوررونالیلی جیسی عمدہ گلوکارائیں موجودتھیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا تھا آج کی موسیقی سن کرمایوسی ہورہی ہے اگرہم اسی روش پر چلتے رہے تومستقبل ہماری انڈسٹری کااچھانظرنہیں آرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں