بائیک کا چالان کرنے پر محکمہ بجلی کے ملازم نے پولیس اسٹیشن کی لائن کاٹ دی

پولیس اسٹیشن پر چوری کی بجلی چلتی ہے جہاں کوئی میٹر بھی نہیں، اسی لیے یہاں کی بجلی گُل کی گئی، ملازم کا انکشاف


ویب ڈیسک June 12, 2022
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمہ بجلی کے ملازم نے اپنی موٹرسائیکل کے چالان کا بدلہ لینے کے لیے پولیس اسٹیشن کی بجلی کی لائن کاٹ ڈالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس اہلکار نے سوارپ نامی شہری کے پاس موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر پانچ سو بھارتی روپے کا چالان کاٹا۔ مذکورہ شخص محکمہ بجلی کا ملازم نکلا اور اس نے طیش میں آکر پولیس اسٹیشن کی بجلی گُل کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوارپ نے ساتھی ملازمین کے ساتھ مل کر پولیس اسٹیشن کی بجلی کاٹنے کا منصوبہ بنایا۔

واقعے کا علم ہونے پر ملازم نے انکشاف کیا کہ اس پولیس اسٹیشن پر چوری کی بجلی چلتی ہے جہاں کوئی میٹر بھی نہیں، یہ ایک غیرقانونی عمل ہے اسی لیے یہاں کی بجلی گل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں