شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کے انتظامات مکمل

دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لائے گا


Staff Reporter June 12, 2022
فوٹو: فائل

شامی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے سبب پروازیں معطل ہیں جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی استدعا پر قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کرلیے ہیں، پی آئی اے کی پرواز دمشق کے بجائے اب شہر حلب کے لیے آپریٹ ہوگی۔

پاکستانی سفیر نے سی ای او پی آئی اے اور حکومت پاکستان کو مکتوب لکھا جس میں شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے شامی شہر حلب پروازیں بھیجنے کا کہا گیا جس پر وزیر ہوابازی کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز بھیجنے کے انتظامات کرلیے ہیں۔

پہلے مرحلے میں دمشق سے بذریعہ بس پاکستانیوں کو حلب منتقل کیا جائے گا جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ ان کو وطن واپس لے آئے گا۔

وزارت ہوابازی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں کے اندر وطن پہنچنا شروع ہو جائیں گے، پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ہمیشہ ایسے مواقعوں پر اپنی خدمات کو ملک کیلئے پیش کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں