پاکستان کو خود کفیل بنانا میری ذمہ داری ہے آصف زرداری

اگر میرے ملک کا کاشت کارخوشحال ہے تو ملک خوشحال ہے، سابق صدر کی ق لیگ کے وزرا سے ملاقات میں گفتگو


ویب ڈیسک June 12, 2022
فائل فوٹو

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو خود کفیل بنانا میری، پیپلزپارٹی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے وفاقی وزرا طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں آصف علی زرداری نے کہا کہ گندم میں پاکستان کو خود کفیل بنانا میری ، پیپلز پارٹی کی اور اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرے ملک کا کاشت کارخوشحال ہے تو ملک خوشحال ہے، بجٹ میں کاشتکاروں کے لیے خصوصی طور پر ریلیف دیا گیا ہے۔

اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کاشت کاروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا ہی اتحادی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں