سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات میں کمی

گزشتہ ہفتے 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، ترجمان سپریم کورٹ


کورٹ رپورٹر June 12, 2022
فوٹو فائل

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیرالتوا مقدمات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چار ماہ کے دوران 1182 التوا مقدمات میں کمی آئے۔

سپریم کورٹ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے 183 نئے مقدمات کا اندراج ہوا جبکہ 568 مقدمات نمٹائے گئے، موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بھی انصاف کی فراہمی کیلئے بھرپور کام ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ تعطیلات کے پہلے ہفتے میں تین بنچ پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے، ایک بنچ کراچی رجسٹری کیلئے تشکیل دیا گیا ہے، 13 اور 14 جون کو دو لارجر بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اسی روٹین پر عمل کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں