سینئر وکیل کے قتل میں ملوث 3 مجرموں کو 32 برس قید

نوید بھٹی، ساجد اور اس کے بھائی زاہد نے وکیل مرتضیٰ چنائے کو دفتر میں لوٹ مار کے دوران قتل کردیا تھا


Staff Reporter March 07, 2014
مجرموں نے 25 اگست 2011 کو واردات کی، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد،عدم ادائیگی پر مزید 2برس قید بھگتنا ہوگی۔ فوٹو: فائل

عدالت نے سینئر وکیل کے قتل میں ملوث 3مجرموں کومجموعی طور پر32 برس قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی عبدالقدوس میمن نے سینئر وکیل مرتضیٰ چنائے کے قتل اور ڈکیتی کے الزامات میں ملوث نوید بھٹی، ساجد اوراس کے بھائی زاہد کوجرم ثابت ہونے پر قتل کے جرم میں 25 برس اورڈکیتی کے جرم میں7برس قید اور فی کس 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، تینوں مجرموں کوجرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 2برس قید بھگتنا ہوگی،استغاثہ کے مطابق 25اگست 2011 کو منصوبہ بندی کے تحت دونوں بھائی کلفٹن زمزمہ کے قریب واقع مقتول کے دفتر میں داخل ہوئے اور لوٹ مارکی مزاحمت پر وکیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

دفتر میں رکھے ہوئے لاکھوں مالیت کے سیونگ سرٹیفکیٹ، لیپ ٹاپ ،موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،بعد ازاںوکلا تنظیموں نے سینئر وکیل کے قتل پر عدالتی بائیکاٹ اورشدید احتجاج بھی کیا تھا، تھانہ کلفٹن نے مقتول کے دفتر میںکام کرنے والے ملازم نوید جان بھٹی کوآدم بستی کے علاقے سے حراست میں لیا، اسی ملزم کی نشاندہی پرکورنگی کے علاقے سے ایک ہفتے بعد دونوں بھائیوںکو گرفتار کر کے لوٹا ہوا سامان برآمد کیا تھا، پولیس نے مدعی سلمان شریف کی مدعیت میں مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں