بھارت میں زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والا شخص گرفتار

گرفتار ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنایا اور اس کی لاش کو بے حرمتی کے بعد کھیت میں پھینک دیا تھا


ویب ڈیسک June 13, 2022
فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک شخص نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتارا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بال رامپور میں 18 سالہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کے بعد اسے گنے کی کھیت میں پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی بعد ازاں اس کی لاش ٹکڑوں میں مقامی کھیت سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے چپلوں اور کپڑوں کی مدد سے اپنی بیٹی کی شناخت کیا، تفتیشی افسران سنتوش نامی ملزم سے تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آجائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |