بلدیاتی انتخاب 5 ہزار سے زائد کاغذات نامزدگی جمع

فارم 15 جون تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی فہرست 16 جون کو جاری ہوگی

فارم 15 جون تک جمع ہوں گے، امیدواروں کی فہرست 16 جون کو جاری ہوگی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا جب کہ اتوار کے روز 2 ہزار سے زائد نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔

24 جولائی کو دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کراچی کی 246 یونین کمیٹیوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور 984 وارڈ کونسلر کے لیے مجموعی طور پر وصول ہونے والے نامزدگی فارم کی تعداد 5 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔


گزشتہ روز ضلع وسطی میں 402 کیماڑی میں 471 شرقی میں 603 غربی میں 204 جنوبی میں 23 ملیر میں 45 اور کورنگی میں 340 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ اس طرح 8 جون سے شروع ہونے والے اس مرحلے میں اب تک جمع شدہ فارم کی تعداد 5 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 15 جون تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16 جون کو جاری کی جائے گی، 17 سے 19 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کے خلاف 20 سے 22 جون تک اپیل کی جاسکے گی،27 جون کو نظرثانی شدہ فہرستیں آویزاں کی جائیں گے، 28 جون کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے، 29 جون کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے،24 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا۔
Load Next Story