جیک کیلس کی جرسی چرائی تھی گریم اسمتھ کا دلچسپ انکشاف
مجھے ایک جمپرکی ضرورت تھی کیونکہ باہر سردی تھی، سابق جنوبی افریقی کپتان
کراچی:
گریم اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے ساتھی کرکٹر جیک کیلس کی جرسی ' چوری ' کی تھی۔
سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ 2008-09 کے دورہ آسٹریلیا میں انھوں نے ساتھی کرکٹر جیک کیلس کی جرسی ' چوری ' کی تھی، اس سیریز میں پروٹیز نے پرتھ اور میلبورن میں فتوحات سمیٹ کر ٹرافی پہلے ہی قبضے میں کرلی تھی تاہم سڈنی ٹیسٹ میں اسمتھ نے ٹوٹے ہاتھ کے ساتھ دوسری اننگز میں بیٹنگ کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔
اگرچہ ان کا قیام وکٹ پر مختصر رہا اور کینگروز نے یہ مقابلہ جیت کر سیریز کا نتیجہ 1-2 کردیا تھا، تاہم آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ کی جیت بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے لیے خاص ہے۔سڈنی میچ کی دوسری اننگز میں اسمتھ کی بہادرانہ کوششوں کے لیے یہ کھیل آج بھی یاد کیا جاتا ہے، ان کا ایک ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا اور کہنی زخمی تھی لیکن پھر بھی وہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے باہر آئے۔
اس میچ کی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے اسمتھ نے کہا کہ میچ ختم ہونے پر نے سارا سامان باندھ لیا تھا اور گھر جانے کے لیے تیار تھا،میں سوچ رہا تھا، کیا مجھے چاہئے؟ یا مجھے نہیں کرنا چاہیے؟'' میرا ہاتھ کاسٹ میں تھا۔ میں نے باہر جا کر کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے جیک کیلس کی جرسی چرالیں ، مجھے ایک جمپرکی ضرورت تھی کیونکہ باہر سردی تھی، اور میں نے پال ہیرس کو تھام لیا، نیل میکنزی نے میرے دائیں اور بائیں پیڈز لگائے تھے۔