پٹرول 275 روپے فی لیٹر ہو جائے گا فرخ حبیب

مفتاح دھوکا دینا بند کرو، شوکت ترین، بہتری کا سفر دوبارہ شروع ہو گا، اسد عمر

مفتاح دھوکا دینا بند کرو، شوکت ترین، بہتری کا سفر دوبارہ شروع ہو گا، اسد عمر ۔ فوٹو : فائل

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹویٹ کیا ہے امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی۔

فرخ حبیب نے پریس کانفرنس میں کہا حکومت نے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بجٹ سے پہلے بڑھا دیں، آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے منی بجٹ پیش کیاگیا، جس سے نااہلی واضح ہوگئی، 60 روپے لیوی لگانے کے بعد پٹرول کی قیمت 275 روپے فی لیٹرہو جائے گی۔ مہنگائی کے طوفان پر قوم ان کے خلاف کھڑی ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے 14 ملازمین کے ذاتی اکاؤنٹس میں16 ارب روپے آیا پھر یہ رقم شہباز شریف، سلمان اور دیگر اکاؤنٹس میں گئی، 4 ارب روپیہ مقصودہ چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آیا،جس کی موت سے انھیں فائدہ ہوا،ان کا ایک اور ملازم تھا گلزار، اس کی بھی موت ہوئی۔ نیب کوبن دانت بنادیا گیا،نئی ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

دوسری جانب شوکت ترین نے کہا ہماری گذشتہ 2 برسوں کی کارکردگی 30 برسوں میں سب سے بہتر ہے۔ انھوں نے ٹویٹ کیا 2020 ء میں کورونا کے باوجود ترقی کی شرح منفی 0.94 فیصد تھی جو پوری دنیا میں منفی 5 سے 6 فیصد تھی، مفتاح اسمعیل کس سے مذاق کر رہے ہیں؟ لوگوں کو دھوکا دینا بند کرو، گزشتہ 8 ہفتے میں حکومتی کارکردگی قابلِ رحم ہے۔

اسد عمر نے کہا پارلیمنٹ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، غیر آئینی طریقے سے آئی حکومت کو کیوں مانیں؟ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔
Load Next Story