11ماہ کی افغان بچی کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام

ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے مسافروں کی نشاندہی پر 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔


ویب ڈیسک June 13, 2022
قطر جانے والی خصوصی پرواز کی بریفنگ کے دوران دستاویزات جعلی پائی گئیں۔ (فوٹو فائل)

RAWALPINDI: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 11 ماہ کی افغان بچی کی بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام بنادی۔

بچے کے ہمراہ جانے والی خاتون کے انکشافات پر بچی کی جعلی سفری دستاویزات تیار کرکے فراہم کرنے والے 3 افغان باشندے بھی حراست میں لے لیے گئے۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قطر جانے خصوصی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ افغان خاتون اختر مینا شینواری کے ساتھ 11 ماہ کی زینب شنواری نامی بچی بھی امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچی جہاں چیکنگ کے دوران بچی کی سفری دستاویزات جعلی پائی گئیں۔

عملے نے خاتون اور بچی کو آف لوڈ کرکے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کو طلب کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافروں نے 3 دیگر ملزمان کے متعلق کہا کہ دستاویزات ان کے ذریعے تیار کروائیں، جس پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرکے تینوں افغان ملزمان عبدالوسیع، احمد تانین اور سعید جانان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا تھاکہ کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں