جائداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں بھائی بھابی قتل

پولیس حکام نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔


ویب ڈیسک June 13, 2022
ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد فضل اور فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ (فوٹو فائل)

ISLAMABAD: صوبائی دارالحکومت میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو اس کی اہلیہ سمیت قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ کی عزیز کالونی میں دہرے قتل کی واردات میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد فضل اور فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصے سے جائداد کا تنازع چل رہا تھا۔ فرار ملزم تنویر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: جائداد کے تنازع پر بھائی کے ہاتھوں 2 بڑے بھائی قتل

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی لاہور میں داتادربار کے علاقے میں جائداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں 2 بڑے بھائیوں کے قتل کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں