جاپان کی علاقائی صورتحال تبدیل کرنے کی کوششوں پر چین کو تنبیہ
دونوں ممالک کے مابین سلامتی سے متعلق کئی امور پر خدشات موجود ہیں، لہٰذا چین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے, کشی نوبواو
ISLAMABAD:
جاپانی وزیر دفاع نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورت حال تبدیل کرنےکی مبینہ کوششیں روک دینے پر زور دیا ہے۔
سنگاپور میں ایشیائی سلامتی فورم کے اجلاس میں شنگریلا مذاکرات کے موقع پر بات کرتے ہوئے جاپانی وزیر دفاع کشی نوبواو نے اپنے چینی ہم منصب وی فینگہے سے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سلامتی سے متعلق کئی امور پر خدشات موجود ہیں، لہٰذا چین کو احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
جاپانی وزیر دفاع کے مطابق مشرقی بحیرہ چین میں طاقت کے ذریعے علاقائی صورت حال تبدیل کرنے کی یک طرفہ کوشش پر بیجنگ حکومت کو خود پر قابو رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے چینی اقدامات کے حوالے سے چینی بحریہ کے طیارہ بردار جھاز لیاؤننگ کی مشقوں کا حوالہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ سینکا کو جزائر جاپان کے زیر انتظام ہیں جب کہ چین اور تائیوان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں