ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا برطانوی صحافی اور ساتھی کا سامان مل گیا

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملنے والا سامان ڈوم فلپس اور برونو پریرا ہی کا ہے۔

گم ہونے والے دونوں افراد کی تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔ (فوٹو انٹرنیٹ)

کراچی:
ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا ہونے والے برطانوی صحافی اور ان کے ساتھی کی کچھ اشیا مل گئیں، تاہم گم ہونے والے دونوں افراد کی تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

برازیل کے حکام کا کہنا ہے کہ ایمیزون میں گم ہونے والے برطانوی صحافی ڈوم فلپس اور مقامی ماہر برونوپریرا کا ایک بیگ اور کپڑے تلاشی کی کارروائی کے دوران مل گئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق لاپتا دونوں افراد کو ڈھونڈنے کا مشن تاحال جاری ہے۔


واضح رہے کہ برطانوی صحافی اور مقامی شخص ایک ہفتہ قبل ایمیزون کے جنگلات میں لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد امدادی ٹیموں کے ارکان کی بڑی تعداد ان کی تلاش کررہی ہے۔ مقامی حکام نے ملنے والے سامان سے متعلق تصدیق کی ہے کہ وہ ڈوم فلپس اور برونو پریرا ہی کے ہیں۔

اتوار کے روز ملنے والے سامان میں ایک صحت کارڈ، پتلون، چپل اور ایک جوڑی جوتا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سامان میں ایک لیپ ٹاپ سمیت کچھ ذاتی سامان بھی موجود تھا۔
Load Next Story