مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری شہادتیں 4 ہوگئیں

یاسین ملک کو جھوٹے مقدمے میں عمر قید کے بعد سے 20 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے


ویب ڈیسک June 13, 2022
بھارت طاقت کے بل پر غیر قانونی تسلط قائم رکھنے کے لیے فوج کا استعمال کررہا ہے، دفتر خارجہ (فوٹو فائل)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد دو روز میں شہادتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا کے بعد سے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔

صرف دو روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 4 ہوگئی جب کہ ایک ماہ کے دوران ہونے والی شہادتیں 20 سے تجاوز کرگئی ہیں اور ہربار بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادتوں کو پولیس مقابلے ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن شواہد دینے میں ناکام رہی۔

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی مسلسل شہادتوں پر صدرِ پاکستان عارف علوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غیر انسانی واقعات پر عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا ہرممکن کردار ادا کرے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں