یوکرین روسی فوج کی کیمیائی پلانٹ پر گولہ باری
کیمیکل پلانٹ تاحال یوکرین کے قبضے میں ہے، گورنر ۔ مغربی ممالک سے بھاری ہتھیاروں کی فراہمی تیز کرنے کی اپیل
NEW YORK:
یوکرین کے اہم مشرقی شہر سیویرودونتسک میں فریقین کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق روس نے مشرقی شہر میں واقع کیمیائی پلانٹ پر گولہ باری بھی کی، جس کے نتیجے میں وہاں آگ لگ گئی۔
علاقائی گورنر کے مطابق متاثرہ علاقے میں تقریباً 800 شہری پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یوکرینی حکام نے شہر میں مسلسل لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے مغربی ممالک سے روسی حملوں کا مقابلے کرنے کے لیے بھاری ہتھیاروں کی تیز فراہمی کی اپیل کی ہے۔
لوہانسک کے گورنر نے بتایا کہ روسی گولہ باری کے نتیجے میں کیمیائی پلانٹ میں آگ لگنے کے باوجود کیمیکل پلانٹ تاحال یوکرین کے قبضے میں ہے۔
قبل ازیں روسی فوج نے یوکرین کے مغربی علاقے چورٹکیف میں امریکی اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیے گئے ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کردیا ۔ روسی فوج نے اتوار کے روز اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی ہتھیار تھے، جو امریکا اور دیگر یورپی یونین ممالک کی جانب سے یوکرین کو فراہم کیے گئے تھے۔ علاقائی گورنر نے حملے کے بعد بتایا کہ کارروائی میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جب کہ ایک عسکری تنصیب اور کئی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔